Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی بہتری کاحل پی ڈی ایم کی رخصتی ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کاحل پی ڈی ایم کی رخصتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے جبکہ اسحاق کے ان مزاحیہ اعلانات سے عوام کےآنسو نہیں پوچھے جا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جتنی اسپیڈ سے قیمتیں بڑھائی گئیں اس تیزی سے کم نہیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ جعلی حکومت کو گھر بھیجنا عوام کی ضد ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اسحاق کی نالائقی پر موڈیز نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ معاشی بہتری کا حل صرف پی ڈی ایم کی رخصتی ہے۔

متعلقہ خبریں