Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثنا وزیر جنگل کا قانون ہے، فرخ حبیب

 فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ وزیر جنگل کا قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رانا ثناءاللہ وزیر جنگل کا قانون ہے، اس کی ساری توجہ اور ترجیحات عمران خان اور انکے ساتھیوں پر جعلی اور جھوٹے مقدمات بنانا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پشاور پولیس لائن بم دھماکہ، کر اچی بم دھماکہ بڑھتی دہشت گردی واقعات کیخلاف اس نے کیا کارروائی کی ہے؟ ماڈل ٹاؤن کے قاتل وزیر داخلہ نے ملک کا امن تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ جوڈیشل کمپلیلس کا دروازہ پولیس نے خود کھولا تھا اور وہاں کوئی حملہ نہیں ہوا لیکن اصل جلن نالائق اعظم شہباز شریف اور رانا ثنا کو ہوئی ہے کیونکہ 27 کلومیٹر کی امپورٹڈ حکومت کی جڑیں گزشتہ روز عوام نے سڑکوں پر نکل کر ہلا دی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں