Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لیے الیکشن سے بھاگ رہی ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لیے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے امریکی منتخب نمائندگان اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ملاقات ہوئی جس میں امریکی وفد نے عمران خان کی جمہوریت کے بارے جدوجہد کو سراہا اور عمران خان کی اپنی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے عمل کو بھی سراہا۔

ملاقات میں قانون کی بالادستی کا موضوع بھی زیر بحث رہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ باہر کی دنیا کے جمہوری اصولوں پر ہمیں بھی عمل کرنا ہوگا۔

 عمران خان نے امریکی وفد کو اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبولیت کے خوف سے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹا سا گروہ اقتدار پر مسلط ہے، ملک پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے جو الیکشن نہیں کرانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کے خوف سے پی ڈی ایم الیکشن نہیں کروانا چاہ رہی ہے، یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

 عمران خان نے امریکی وفد کو اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبولیت کے خوف سے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو صرف صاف اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔

 امریکی وفد میں کیلیفورنیا کے منتخب نمائندگان کرس ہولڈن، وینڈی کیریلو، مائیک گپسن اور دیگر بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جیل بھرو تحریک ملکی سیاسی تاریخ میں جدوجہد کا سنہرا باب ہے، عمران خان

متعلقہ خبریں