Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 97 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 412 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 40 ہزار 29 رہی جبکہ حصص بازار میں آج 16 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھی، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 272 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں