گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے تاہم اس دوران کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 32 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کی حالیہ نئی قسم اتنی خطرناک نہیں ہے۔ اس قسم سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثرضرورہوگی لیکن اس بیماری سے ہلاکتوں کا خدشہ کم ہے، لہٰذا ایسے تمام لوگ جنہوں نے کورونا کی ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالئے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں تاکہ اُن کی وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے قوت مدافعت میں مزید اضافہ ہوسکے۔
کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا مکمن نہیں، ماہرِ وبائی امراض
حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرِ وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیاویرینٹ بننے کی صلاحیت ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق مزید کہا کہ کورونا وائرس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملک ممکنہ طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔



















