آج کوئٹہ سمیت پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں بھی بلوچ کلچرڈے بڑے جوش وجذبے سےمنایا جارہا ہے اور اس موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج 2 مارچ کو ملک بھر میں بلوچستان اورہمسایہ ممالک سمیت بلوچ کلچر ڈے منایا جارہا ہے۔
ذرائع نےبتایا کہ اس وقت بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ ڈے منانےکا مقصد عوام کو امن اور محبت کا پیغام دینا اور تمام روایات، ثقافت اورمنفرد طرزِ زندگی کو بہتر سمجھتے ہوئے اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی ایک کوشش ہے۔



















