کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت نئی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ان اقدامات کی پیش نظر وزارت خزانہ نے جون 2024 تک نئی خریداریوں پر مکمل طور پابندی عائد کر دی ہے جس میں نئی گاڑیوں کی خریداری بھی شامل ہے۔
جون 2024 تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد، وزارت خزانہ #IshaqDar #BOLNews pic.twitter.com/MBWrETOENy
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 2, 2023
وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری اجلاسوں اور میٹنگز میں سنگل ڈش کی اجازت ہوگی جبکہ حکومتی میٹنگز میں چائے اور بسکٹس کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم
اس کے علاوہ سالانہ بنیادوں پر وزارتوں اور ڈویژن کے جاری اخراجات پر 15 فیصد کی کٹوتی ہوگی تاہم وزارت خارجہ اور ڈپلومیٹک مشنز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی کے حوالے سے جو تاریخ ساز فیصلے لئے گئے ان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، ان فیصلوں پر عملدرآمد سے قومی خزانے کی بچت ہو گی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان فیصلوں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے تاہم مؤثر نتائج کا انحصار اقدامات پر بھرپور عملدرآمد میں ہے۔
شہباز شریف نے تاکید کی کہ مذکورہ فیصلوں پر نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہو گی اور ان کا نفاذ سختی سے ہوگا۔



















