وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے ساتھ مل کر آئین پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ہائی کورٹ بار سیکریٹری کیلئے پروگریسو لائرز الائنس کی فاتح امیدوار پی پی پی کی حمایت یافتہ صباحت رضوی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں کامیابی پر مبارک باد دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صباحت رضوی کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں پیپلزلائرز فورم اور پروگریسو لائرز الائنس کے نمائندگان نے انسانی حقوق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وکلاء برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے ساتھ مل کر آئین پاکستان کے تحفظ اور بقا کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صباحت رضوی کے ہمراہ پاکستان بار کونسل کے رکن عابد ساقی اور پنجاب بار کونسل کے رکن راحیل کامران چیمہ نے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آصف خاں بلوچ، سلمان نذیر چیمہ، حمزہ ریاض چیمہ، ذیشان علی ساہی، قمر خاں، فہیم خاں، حماد صوفی، گلفام سرویا، شاہد عمران اولکھ، عظیم حفیظ و دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے



















