Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت نے پاکستان کو غریب کے لیے موت کا کنواں بنا دیا ہے، شیخ رشید

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کوغریب کے لیے موت کا کنواں بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل حکومت نے 5 روپے پیٹرول سستا کیا جبکہ آج ڈالر 300 روپے تک پہنچا دیا اور شرح سود 20 فیصد کردی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کوغریب کے لیے موت کا کنواں بنا دیا ہے، جب ریزرو 3 بلین ڈالر رہ جائیں تو حکومت کا کھیل ختم پیسہ ہضم ہوجاتا ہے۔

 

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ابھی مزید بجلی گیس اور ایل پی جی کے ریٹس بڑھا کر پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دینا ہے۔

متعلقہ خبریں