Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی  کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت نے خدمات کی بہتر فراہمی ، مقاصد کے حصول کیلئے بیورکریسی میں جلد فیصلہ سازی  کی روح پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے بہتر گورننس اور خدمات کی مؤثر فراہمی کیلئے سول سرونٹس کو جدید علم اور تکنیک کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا جبکہ صدر مملکت نے بہتر فیصلہ سازی کیلئے معیاری عالمی تربیتی طریقہ کار  اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں نوجوان پروفیشنلز کو بطور انٹرنیز بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں تمام نیشنل انسٹیٹیوٹس آف مینیجمنٹ میں بورڈ کی کمپیوٹر آپریٹرز کی گریڈ 11 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا کہ بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے اور ملکی ترقی سست ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں