Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان  کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یاسمین راشد 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان  کے اصولی موقف کی فتح ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں  پارٹی دفتر جیل روڈ میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے  آئندہ کے لائحہ عمل اور سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں میاں محمود الرشید،  اعجاز منہاس  ،عندلیب عباس، زبیر نیازی ، رخسانہ نوید ، سعدیہ ، سہیل رانا، ڈاکٹر نوشین حامد ، معراج  شنیلا روت، آمنہ جنجوعہ ، ناصر انصاری، شھنیلا علی، رانا مدثر عمر ، ایڈوکیٹ طارق ثناء باجوہ دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ مجرموں کا ٹولا منہ چھپاتے پھر رہا ہے، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔

صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ الیکشن سے رائے فرار اختیار کرنے والوں کے مقدر میں شکست فاش لکھی جا چکی ہے، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان کے اصولی موقف کی فتح ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں