Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ پت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو، تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا جبکہ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہےہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کی جان عمران خان سے چھڑوا دی ہے، قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں چودہ ٹریلین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں