Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور  2 بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اب جو بھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا اُسے عدالت کے کہٹرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج غریب ذبح خانے میں حکمران مہخانے میں بیٹھے ہیں اور آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پر مہنگائی کی مزید بجلی گرے گی جبکہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نہ ڈالر دستیاب ہے اور نہ ہی فنڈنگ موجود ہے جس کے بعد ڈالر، شرح سود، پیٹرول، مہنگائی سب ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں