Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کو نہیں بلکہ اس حکومت کو گرانا ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ڈالر کو نہیں بلکہ اس حکومت کو گرانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ مسئلہ صرف اسحاق ڈار نہیں ہے پوری پی ڈی ایم حکومت ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے ملک میں فوری نئے انتخابات ناگزیر ہو گئے ہیں، ڈالر کو نہیں گرانا اس حکومت کو گرانا ہے ڈالر خود بخود گر جائے گا۔

متعلقہ خبریں