Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ قریب ترین دوست ممالک اس لیے حکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

 

متعلقہ خبریں