Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت نے خود کو ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت کر دیا ہے، مسرت چیمہ

سابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خود کو ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسرت چیمہ نے کہا کہ ان کے دور میں مہنگائی کے 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ اس وقت واحد حل فوری و شفاف انتخابات ہیں لیکن الیکشن کمیشن اور حکومت اس سے مسلسل بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ چور ٹولہ عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات مسلسل کم ہو رہی ہیں اور ہر روز کوئی صنعت بند ہو رہی ہے، لاکھوں لوگوں کے بےروزگار ہونے کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ملک تیزی سے انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں