مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج دو روزہ دورے پر گوجرانوالہ پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز دورے کے دوران غلام حسین پارک میں تنظیمی عہدیداران سے خطاب کریں گی۔
انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، غلام حسین پارک میں اسٹیج تیار کرنے کے ساتھ پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
مریم نواز سمیت مرکزی قائدین رات مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے۔
اس دوران وہ متحرک کارکنوں اور مقامی قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔



















