Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکٹرونک ووٹنگ مشین شفاف انتخابات کرانےکاواحد طریقہ تھا، شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین شفاف انتخابات کرانےکا واحد طریقہ تھا پرابھی تک پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو پاکستان کی اکنانومی میں اپنا احصہ ڈالتا ہے اس کے کچھ حقوق ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ک پاکستان تحریک انصاف کی جنگ یہی ہے کہ ہم ہر اس فرد کو جو کہ اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے اس کو ہم بھی حق دیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو پاکستان سے جاکر اور زرمبادلہ کما کر ملک میں بھیجتے ہیں وہ بھیجنا چھوڑدیا ہے اور اسی لئے ہماری پیٹیشن کا بنیادی مقصد تھا وہ یہی تھا کہ ان تمام افراد کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمیشہ اسی طرح ہمارے مقصد کی نفی کی ہے جس کے پیچھے کون سا ان کا مقصد تھا ہم نہیں جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کو ٹیسٹ کرنے کے لئے پراجیکٹ ہوسکتے تھے لیکن نیت ہی نہیں تو پھر کام کا آگے بڑھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ہی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی سلیکشن اور خریداری کا مجاز ہے، شبلی فراز

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز ناراض ہیں ووٹ کا حق کیوں چھینا گیا اور ترسیلات زر میں 16 فیصد کمی آئی ہے ۔

اس موقع پر وکیل عارف چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع ہونے والا اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے معاملہ چل رہا تھا اس کو سپریم کورٹ کی جانب سے نصب کردیا گیا تھا جس کا مطلب تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹ کرے جس کے لئے اس وقت کی حکومت نے کوششیں بھی کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ  موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کی تمام ترامیم کو ختم کیا اور اس کے نتیجے میں اب ہم ابتدائی صورتحال پر چلے گئے ہیں اور ہماری جانب سے دائر کی جانے والی پیٹیشن اسی مقصد کے لئے ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ اس کام کے ہونے کے لئے سپریم کورٹ آڈر پاس کردیگی۔

اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع نہیں کیا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ جو فیصلہ 3 رکنی بنچ نے دیا ہے  2 صوبوں میں الیکشن کا وہ پورا ہوگا اور جو اس حکم کی تضحیک کرے گا اُسے عدالت کے کہٹرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونگے ، الیکشن ہو کر رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں آنے والے الیکشن ہونے سے نہیں روک سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں