پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی ایک اور مبینہ جعلی آڈیو لیک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں دونوں رہنما ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
آڈیو میں فواد چوہدری فیصل چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ اچھا میں نے کہا اپنے وہ سی جے لاہور کہہ رہا ہے کہ میری بندیال کے ساتھ جنرل کرائیں، ٹھیک ہے نہ اور دوسرا اپنا مظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے مل لیں، اور ان سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، اور آپ بتائیں کیا کرنا ہے۔
فواد چوہدری آڈیو میں بولتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ میری ذاتی تجویز ہے کہ تارڑ کے تین چار جگہ استغاثے کرا کے 228 لگوا دیں تاکہ ان پر پریشر آئے۔
فیصل چوہدری آڈیو میں ان کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں صبح یہ کام کر لیتا ہوں۔
فواد چوہدری نے ٹیپ کو جعلی قرار دے دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے، اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا۔
ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئ ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئ تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئ نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2023
عطا اللہ تارڑ کا ردعمل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کیا ٹرک پیسوں کا کوڈ ہے؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اور فواد کے ذریعے پیغام رسانی کرائی جا رہی ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ رہی میری سزا کی بات تو میں اللہ تعالٰی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، آکے تو دیکھو، تمہارے جیسوں کا علاج کرنا آتا ہے۔
کیا ٹرک پیسوں کا کوڈ ہے؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اور فواد کے ذریعے پیغام رسانی کرائی جا رہی ہے؟
رہی میری سزا کی بات تو میں اللہ تعالٰی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ آ کے تو دیکھو، تمہارے جیسوں کا علاج کرنا آتا ہے۔ https://t.co/pf38iLad2L
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 3, 2023



















