پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اب بند کمروں کے بجائے عوام کے فیصلوں سے ملک چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق رات ایک بجے اسد عمر نے جیل سے رہائی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس کا لیڈر پاکستان کی پہچان ہے اور امید ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کا جو ورکر ہے پورے پاکستان میں ایسا وركر نہیں ہے، جو حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے زیر سایہ چل رہی ہے اس میں کامیابی 22 کروڑ پاکستانیوں کی ہونی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں اور اب 22 کروڑ عوام کے فیصلوں سے ملک چلے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شاہ محمود اور اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے تمام نظر بند کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔



















