Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام

کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام کر کے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار، ثناء اللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل جبکہ سرگودھا سے ارشاد اللہ اور محمد طاہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں سے بم، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، کومبنگ آپریشن کے دوران 18020 افراد کو چیک کیا گیا جن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔

 

متعلقہ خبریں