Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر ہی نہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر ہی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر شامل ہی نہیں، سیاست دان ویڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 90 روزہ نگران وزیر اعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پرساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششں کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائے گا، الیکشن میں ہی ملک کی بقاء ہے، صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی ہے، پی ڈی ایم کی مشاورات کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب حاجیوں کے لیے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے حج کر سکیں گے، چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے، پھربھی حکمران سمراج کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں