وزیر اعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل دوحہ قطر روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔
دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان دنیا بھر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی آواز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



















