Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم 10 مارچ کو دھرنا دیں گے اور اپنا حق لے کر اٹھیں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 10 مارچ کو دھرنا دیں گے اور اپنا حق لے کر اٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 3 دن سے الیکشن کمیشن کو مطلع کر رہے ہیں کہ پی پی کے آراو، ڈی آراو جعلسازی کررہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ری کاؤنٹنگ میں جماعت اسلامی کے ووٹ ضائع کررہے ہیں اور قانون، ضابطوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں لیکن افسوس الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا اور پی پی کو کھل کر دھاندلی کرنے دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہم اپنے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مزید کہا کہ اب 10 مارچ کو ہم دھرنا دیں گے اور انشاءاللہ حق لے کر اٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں