Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کمی

 ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔

حالیہ ہفتے 51 اشیائے ضروریہ میں سے 32 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 10 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوئے، برینڈڈ کونگ آئل رواں ہفتے 46 روپے مہنگا ہوا، ٹوٹا چاول کی قیمت میں فی کلو 3 روپے کا اضافہ ہوا، 20 کلو آٹے کی قیمت 16 روپے بڑھی، چینی کی فی کلو قیمت میں 1.50 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تازہ دودھ بھی 2 روپے فی کلو مزید مہنگا ہوا۔

دال مونگ 3 روپے، دال مسور 1 روپے سے زائد اور دال ماش بھی 1.5 روپے مہنگی ہوئی ۔

سگریٹس، نمک، سرسوں کا تیل اور آگ جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

چائے کی 190 گرام پتی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یاز کی فی کلو قیمت میں رواں ہفتے 22 روپے فی کلو کمی ہوئی، انڈے فی درجن 16 روپے اور لہسن 15 روپے فی کلو سستا ہوا جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں رواں ہفتے 1.26 روپے کمی ہوئی اور دال چنا اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں