Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے کیلئے قطر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے، ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے۔

کانفرنس آج 5 مارچ سے دوہا میں شروع ہو گی۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرا اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آرمی چیف کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

متعلقہ خبریں