Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا حج کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے رواں سال 2023 حج کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک زہار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ساوتھ ریجن کے پرائیویٹ حج کے مسافروں کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے 1180 ڈالر تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ نارتھ ریجن کے لیے 910 ڈالر سے لیکر 1220 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ساوتھ ریجن میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد اور نارتھ ریجن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن نے 21 مئی سے حج کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز حج فلائٹ آپریشن کے دوران 38,000 سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس لے جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں