Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے اور حکمران اقتدار کے میخانوں میں مدہوش 100جوتے بھی کھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ زرداری الیکشن کیلئے تیار ہے، فضل الرحمان اور شہباز الیکشن سے فراری، کرینگے روپے والے لائن میں لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کا کیس شیڈول میں نہیں رکھا اور نہ ہی کوئی پڑوسی ملک مدد دینے کو تیار ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے اور حکمران اقتدار کے میخانوں میں مدہوش 100جوتے بھی کھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ 100 پیاز بھی اور الیکشن بھی کروائیں گے، ملک پر آسیب کے سائے بڑھ رہے ہیں، یہ نہ ہو نظریہ ضرورت کا جن بوتل سے باہر آجائے اور سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے عام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا ہے۔ 72گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کر کے صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر الیکشن کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان رشتہ دار گورنر کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہا ہے، اس کے پاس اگر سپریم کورٹ کا حکم نامہ کھولنے کا وقت نہیں ہے پھر آرٹیکل6 بھی زیادہ دور نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول اور شہباز بےمقصد دورے کر رہے ہیں۔ 2 بجے لاہور میں پریس کانفرنس کرونگا۔

متعلقہ خبریں