Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان نے ہنگامی طور پر اپنی لیگل ٹیم کو زمان پارک طلب کر لیا

موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کو زمان پارک طلب کر لیا۔

عمران خان کی لیگل ٹیم زمان پارک پہنچ گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فواد چوہدری بھی زمان پارک پہنچ گئے۔

عمران خان نے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی پرغور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ملک کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو احتجاجا بند کر دیا جائے گا اور جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی

متعلقہ خبریں