وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نواز شریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے۔
عمران خان نواز شریف سےجرات و ھمت ادھار مانگ لے۔ چوھے کیطرح چھپا ھے۔ ورکروں کو کہہ رہا جیلیں بھر دو۔ سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ھیں۔قید کی صعوبتیں عزت و وقار کیساتھ برداشت کرتے ھیں اس شخص کو کوئ شرم حیا نہیں ھے۔ مثال نیلسن منڈیلا کی دیتاھے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 5, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود چوہے کی طرح چھپا ہے اور ورکروں کو کہہ رہا ہے کہ جیلیں بھر دو، اس شخص کو کوئی شرم حیا نہیں ہے اور مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں اور قید کی صعوبتیں عزت و وقار کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔



















