Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی سازشوں کے بعد بھی یہ ملک قائم و دائم ہے اور رہے گا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سازشوں کے بعد بھی یہ ملک قائم و دائم ہے اور رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کل بلاول بھٹو نے عملی اعتبار سے وہ کام کر کے دیکھایا، 20 لاکھ گھر سیلاب میں تباہ ہوئے، صرف اعلان نہیں کیا، عمران خان کی طرح لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 20 لاکھ متاثرہ فیملیز کے لیے کیش رقم دینے کا سلسلہ شروع کیا، بین الاقوامی سطح پر جو مقدمہ ہم لڑ رہے ہیں وہ ملکی سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے، الزامات لگا کے معاملات حل نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے عمران خان کا نام اعلان خان رکھ دیا گیا تھا، ہمارے ہاریوں کا کارنامہ ہے کہ تاریخی تباہی کے بعد گندم کی کاشت ہوئی، گندم کی کاشت فوڈ سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو گندم کی کٹائی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، ان کسانوں کو تقویت دینے کی ضرورت ہے عمران خان کو نہیں، عمران خان نے سیلاب میں اپنے دور اقتدار میں کچھ نہیں کیا، ابھی بھی اپنی ذات اور اقتدار کی خاطر کہتا ہے جیل بھر دو، عدالتی کارروائی کی پیروی کے لیے پولیس گھر آتی ہے تو سارے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بلا لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ روز افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے روپے کی قدر پر فرق پڑتا ہے، میڈیا اس نا امیدی میں لوگوں کی امید دلوائیں، عمران خان کے سازشوں کے بعد بھی یہ ملک قائم و دائم ہے اور رہے گا، حافظ میئر نعیم الرحمان میرے بڑے ہیں دوست ہیں، نادرا میں ان کا نام میئر کرا دیتے ہیں تاکہ ان کی خواہش پوری ہو جائے، نعیم الرحمان آج بھی نا امیدی بیچ رہے ہیں، سٹی کونسل میں آنے کے بعد بھی وہ نا امیدی ہی بیچیں گے، شہری امید کی طرف جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ظالم ڈر کے بھاگ رہا ہے، جیت ہمارا موتقبل ہے، بیچارے شاہ محمود کو جیل بھیج دیا، اس کو کپڑے خود دھونے پڑے، فواد چوہدری کہتا ہے کہ انکے دور میں جو گرفتاریاں ہوئیں وہ قانونی تھیں، آصف زرداری کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کرنا ٹھیک تھا؟ فریال تالپور کو بلاول کی پھپی اور زرداری کی بہن ہونے کی بنیاد پر گرفتار کرنا ٹھیک تھا؟ انہوں نے اہنے دور میں سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی مسائل ہیں الیکشن نہیں ہے، عمران خان کو اس کے گھر والے نہیں پوچھتے، ہمارے سب اس ملک میں ہیں، اس کا اس ملک میں کوئی نہیں ہے اس آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ظالم ڈر کے بھاگ رہا ہے جیت ہمارا مستقبل ہے، عمران خان ظالم و جابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے جیل بھیج دیا انہیں کپڑے خود دھونے پڑے، کیا رانا ثناءاللہ کو منشیات کے کیس میں گرفتار کرنا درست فیصلہ تھا جو ثابت نہیں ہوا؟ آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو الزام کی بنیاد پر گرفتار کرنا کیا درست تھا؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نعیم الرحمان آج بھی لوگوں میں نا امیدی بیچ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان سٹی کونسل میں آنے کے بعد بھی شہریوں میں نا امیدی ہی بیچیں گے۔

متعلقہ خبریں