موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج شام زمان پارک میں طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ممکنہ گرفتاری اور دیگر کیسز کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اور عمران خان پر پیمرا کی جانب سے پابندی سمیت دیگر ایشوز پر اہم مشاورت کی جائے گی۔
اس موقع پر عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بدھ کے روز لاہور میں بڑی عوامی ریلی کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کے پنجاب اور کے پی کے میں جلسوں کے شیڈول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسف عمر، شیخ رشید، اسد قیصر، حامد خان، رضا نصراللہ سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوں گے۔
ضرور پڑھیں؛ توشہ خانہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج



















