وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی گئی، شمالی ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکیج ہوگا جبکہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکیج 11 لاکھ ہزار روپے کا 65 ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق 50 فیصد کوٹہ سپانسرشپ سکیم کیلئے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی زیر صدارت حج پالیسی 2023ء کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس میں ای سی سی نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی، ای سی سی نے سولر پینل اور آلات کی پالیسی 2023 مؤخر کردی، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی، رواں سال کھاد کی طلب کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور قومی غربت گریجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔



















