کوئٹہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 زخمی ہوئے ہیں#BOLNews #QuettaBlast pic.twitter.com/XpTvsHOe0L
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 7, 2023
دھماکے کے دوران چار دیگر افراد کو بھی شدید چوٹیں آئیں ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں عباد اللہ (3)، مصباح (7)، حماد (8)، تنزیلہ (9)، گل زرین (28) اور طاہرہ بی بی (35) شامل ہیں۔
زخمیوں کی شناخت غزالی (3)، امداد اللہ (12)، صدیق اللہ (27) اور مولوی عبدالعزیز (45) کے طور پر ہوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 4 افراد جھلس گئے



















