پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ اور کسٹمز کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن



















