چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ قانونی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور دیگر کیسز کے حوالے سے بھی آج صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر عمران خان کی کل لاہور میں بڑی عوامی ریلی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات میں عمران خان کے پنجاب اور کے پی کے میں جلسوں کے شیڈول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا جس کے دوران وہ پنجاب اور کے پی کے میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج



















