Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ہے۔

لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔

سرکولیشن سمری کی منظوری کے بعد اب ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا۔

درآمد شدہ اور مقامی تیار 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز اور امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ لیڈیز پرس پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

اس کے بعد اسپیکرز، دروازوں کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

فانونس، فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں