Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں جس کا واحد حل انتخابات ہیں۔

سامجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلیم لیگ کے سربراہ نے 2 صبوں میں انتخابات کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اور کے پی کے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کہا ہے جس کے بعد کے پی کے گورنر کو فضل الرحمن کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جارہی ہیں کیونکہ یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کرچکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے ہوسکتا ہے کہ صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے میں بھی ان کے ہمراہ ہونگا۔

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

 

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج 7 مارچ بروز منگل دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر اپنی قیام گاہ لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں شرکت کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں