پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومت کے خلاف جارحانہ انداز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کپتان نے تیاری شروع کر دی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سڑکوں کو گرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابی جلسوں کی خود قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں سانگلہ ہل میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران سندھ کا بھی دورہ کریں گے، تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین کے جلسوں اور دوروں کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دیں۔
عمران خان کا حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ
چند روز قبل بھی سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو عمران خان نے سیاسی سرگرمیوں کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے جس کے بعد کپتان انتخابی مہم کی قیادت سنھبالنے کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام خوف کا بت توڑ کر نکلیں ‘، عمران خان کا پیغام
ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور براہ راست انتخابی جلسوں میں شریک بھی ہوں گے ۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان کل انتخابی مہم کے لئے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ کے پی اورپنجاب میں سیاسی قیادت کو انتخابی جلسوں کے لئے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں۔



















