Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ پی پی 269 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسان الحق تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے احسان الحق نولاٹیا نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

احسان الحق نے پرویز الٰہی سے ملاقات میں تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے احسان الحق کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔

احسان الحق مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2002 اور 2008 میں دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

 

متعلقہ خبریں