Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس؛ الیکشن شیڈول نہ آنے پر تبادلہ خیال

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں الیکشن شیڈول نہ آنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں عمران خان کو استقبالیہ کیمپس، روٹ اور سیکورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور میں بدھ کو ہونے والی ریلی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف جاری کیسز اور الیکشن شیڈول نہ آنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں الیکشن شیڈول آنے سے پہلے ٹکٹوں کو فائنل کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شبلی فراز، سینیٹر اعجاز چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا آج سے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا آغاز

متعلقہ خبریں