Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین تیزی سے ترقی کرنے والا منفرد ملک ہے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چین ثقافتی تیزی سے ترقی کرنے والا منفرد ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں متعدد نادر کتابوں کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اربوں لوگوں کو غربت سے نکالنے، سماجی تحفظ، ترقی دینے والے رہنما موزے تنگ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موزے تنگ نے چین کو وہ وژن، وہ طاقت اور وہ مقصد دیا جس کے باعث پوری چینی قوم ترقی کی جانب گامزن ہے، موزے تنگ نے پوری قوم کو منظم کیا، اصلاح کی اور آگے بڑھنے کا جذبہ دیا اور امید دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ جمود کے بجائے جدت اور تخلیقی انداز سے آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بری خبر سنادی

مصدق ملک نے کہا کہ چین نے پہلے برآمدات بڑھائیں، پھر مقامی اقتصادیات کو کھولا، آج نجی اداروں کو ملک میں جگہ دی، چین، دنیا، کمیونسٹ ممالک کے برعکس بذریعہ مقامی ماڈل، ترقی و خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے، ہمیں چین کو سمجھنا، پڑھنا، ترقی و اصلاحات کا دقیق تکنیکی جائزہ لے کر آگے بڑھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے، اس سلسلے میں تحقیق، کتب کا اجراء اور بھرپور مطالعہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی چین کی طرز پر ترقی و خوشحالی کا منظم راستے کا تعین کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ آنے والے وقت میں اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی، مصدق ملک

  وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ چین نے مغربی جمہوری بیساکھی کے بغیر ترقی کی، کیا ہم بھی جمہوری طرز کے ہوتے ہوئے ایسا کر سکتے ہیں؟

متعلقہ خبریں