Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت تباہ کرنے والا آج اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والا آج اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ کیا اور عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں