محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ںوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو کہ آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور سے ریلی کی صورت میں الیکشن کمپین کا آغاز کر رہے ہیں ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد ساتھ میں موجود ہو گی اور مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر کنال روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم-اے-او کالج، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار تک جائے گی۔



















