شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد کی انسداد دہشت گردی کے لیے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ۔



















