گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جسٹس ہیلپ لائن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار، وکلاء برادری کو درپیش مسائل، ان کی تربیت کے لئے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار اہم ہے اور حقائق کو سامنے لانے میں بھی وکلاء برادری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
جسٹس ہیلپ لائن کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے ندیم شیخ نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گورنر سندھ کی ملاقاتیں خوش آئند ہیں، آپ پر عوامی گورنر کا ٹائٹل پوری طرح جچتا ہے۔



















