Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اور کے پی انتخابات؛الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن نے اہم ترین اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق سٹیک ہولڈرز کو حتمی مشاورت کیلئے کل بلا لیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری داخلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گا، الیکشن کمیشن سیکریٹری خزانہ کو انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، الیکشن کمیشن سیکریٹری خزانہ کو انتخابی اخراجات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کرے گا، الیکشن کمیشن انتخابات کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریفنگ دے گا، الیکشن کمیشن سیکریٹری داخلہ کو انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا آج سے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا آغاز

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو الیکشن سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی فراہمی کا کہا جائے گا، سیکریٹری داخلہ کو سیکریٹری دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی، سیکریٹری دفاع سے رابطہ کر کے الیکشن میں فوج کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی، وزارت داخلہ کو آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔

متعلقہ خبریں