Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف ایک انتہا پسند جماعت ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک انتہا پسند جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کے قتل پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن کے قتل کے حوالے سے آگاہ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک انتہا پسند جماعت ہے، تحریک انصاف جمہوریت پہ یقین نہیں رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آکر بات نہیں کرتی اور یہ ان کا غیر جمہوری رویہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو نفرت کی سیاست میں دھکیل دیا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید

متعلقہ خبریں