Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہونے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول پر جبکہ لاہور دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

کراچی  کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 224 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 184 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار پائی ہے۔

151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم دن بھر گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی

 

متعلقہ خبریں