Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کابینہ کی کورونا ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری

سندھ کابینہ کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس دوران مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

سندھ کابینہ نے انفارمیشن ٹیکنالاجی کے کام سے منسوب 3264  اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت کمپیوٹر آپریٹرز بی ایس 5 سے 10 والوں کو بی ایس 12 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ جو آئی ٹی متعلقہ ملازمین بی ایس 11 سے بی ایس 15 کے تھے ان کو بی ایس 16 میں اپ گریڈ کر دیا اور جو ملازمین گریڈ بی ایس 16 کے ہیں ان کو بی ایس 17 میں اپ گریڈ کر کیا گیا ہے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ 3264 ملازمین کی اپ گریڈیشن سے خزانےپر 243.706 ملین روپے کا مزید بوجھ بڑھ جائے گا۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی ہے جو کہ چیف سیکریٹری کے تحت 6 رکنی باڈی انتظام کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کورونا سے بچاو کے لیے اہم اقدامات

اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ 18 مارچ 2020 سے 21 اپریل 2021 تک اس کے 17 اجلاس ہوئے اور کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے رقم آئی جس میں سے کل اخراجات32077.23 ملین روپے رہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت اکائونٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہیں جس کو گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں